810268 114836 updates

ترک اداکار اینگن التان نے پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کر دی

ویب ڈیسک (کراچی) : ترک اداکار اینگن التان دزیاتن پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے گزشتہ تین روز پاکستانی بیمار بچوں کی خواہش پوری کی، جو ان سے ملنا چاہتے تھے،
پاکستان میں ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے کامیابی کے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں اور ڈرامے کے ہیرو اینگن التان دزیاتن پاکستان کے پسندیدہ ہیرو بن چکے ہیں، پاکستانی مداح اینگن التان اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں، جب کہ پاکستانیوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے، ترک اداکار بھی پاکستان آنے کا خواہش کا اظہار کرچکے ہیں، تاہم گزشتہ روز اینگن التان نے تین پاکستانی بچوں فضا، سدرہ خان اور سہیل عمر سے ملاقات کرکے بچوں کی خواہش پورا کیا، حالانکہ یہ ملاقات براہ راست نہیں تھی، بلکہ اینگن التان نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے بچوں سے ملاقات کی تھی،
اینگن التان اور بچوں کی ملاقات کے لیے میک اے وش فاؤنڈیشن نے کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا تھا، جس کی میزبانی عائشہ عمر نے کی تھی، تقریب میں ہمایوں سعید، زیبا بختیار اور ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی شرکت کی تھی اور ہمایوں سعید نے اینگن التان کو بتایا کہ انہوں نے ارطغرل غازی کے تمام سیزنز دیکھ لیے ہیں اور انہیں اینگن کی اداکاری بہت پسند آئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ترک اداکار سے بہت جلد ملاقات کرنے کا عندیہ بھی دیا،
ویڈیو کے دوران پاکستانی بچوں نے اینگن التان سے بات کرتے ہوئے، کہا کہ انہیں ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ بہت پسند آیا ہے اور وہ ان کے مداح بن گئے ہیں، جس پر اینگن التان نے اتنی محبت دینے پر بچوں کا اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا، اینگن التان نے مزید کہا کہ انہیں بچوں سے بات کرکے بہت اچھا لگا اور وہ جلد اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے ملاقات کرنے پاکستان آئیں گے، اینگن التان کو میک اے وش فاؤنڈیشن کی جانب سے تلوار تحفے کے طور پر دی گئی ہے، جس پر کلمہ طیبہ تحریر ہے اور اینگن التان کی طرف سے یہ تلوار پاکستان میں ترکی کے کونسل جنرل نے وصول کی ہے، کہ میک اے وش فاؤنڈیشن ان بچوں کی خواہش کو پورا کرتی ہے جو مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل