تقریر روکنا پڑ گئی

صدر جو بائیڈن کو مظاہرین کے نعروں پر تقریر روکنا پڑ گئی

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نعروں پر امریکی صدر جو بائیڈن کو تقریر روکنا پڑ گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریر کے دوران مظاہرین نے اچانک کھڑے ہو کر غزہ کی صورتحال
پر نعرے لگانا شروع کر دیئے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار اموات کا ذکر کیا جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں اموات کو کم کرنے اور اسرائیلی افواج کے نکلنے پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی کہا کہ غزہ تنازع کا بڑھنا لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل سمیت کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب