تھامس ویسٹ افغانستان کے مسائل حل کرنے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک: پاکستان سے افغانیوں سمیت تمام غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔
اس حوالے سے افغانستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئَے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے خطے کے دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپنے دوروں کے دوران وہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ افغانستان کے اہم مسائل پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں اور اس ملاقات کے صحت افزا نتائج نکلنے کیلئے بھی پرامید ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں تھامس ویسٹ نے لکھا ہے کہ 5 سے 15 دسمبر کے درمیان وہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاکہ مشترکہ سلامتی کے مفادات، افغان مہاجرین کی حفاظت، آبادکاری اور انسانی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق اور معاشی مسائل کے بارے میں حکام سے بات چیت کا دور جلد شروع ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے پیغام میں انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کہاتھا کہ افغان مہاجرین کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے 3 اعلیّ ھکام پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط