تھیلیسمیا کا خوف

تھیلیسمیا کا خوف ، ماں نے 3 ماہ کے بیٹے کو قتل کردیا

مردان میں ماں نے اپنے 3 ماہ کے بچے کو قتل کردیا، ملزمہ کے 2 بیٹے تھیلیسمیا کے باعث کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے اور اسے شک تھا کہ تیسرا بیٹا بھی اس مرض کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے خٹ کلی عمر آباد میں ماں نے اپنے 3 ماہ کے بچے کو قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

یہ بھی پڑھیں:سوات : ایک ہی گھر میں بچی اور دو خواتین کے مبینہ قتل کا معمہ حل

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو شک تھا کہ بچہ تھیلیسمیا میں مبتلا ہے، چند ماہ قبل ملزمہ کے 2 بیٹے تھیلیسمیا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ بچے کا باپ روزگار کمانے کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہے۔ بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا