Rain in kpk

تیز بارشوں کی پیشنگوئی،اداروں کو الرٹ جاری

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل رات سے مون سون کی مزید بارشوں اورتیزہوائوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہونے کاامکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات نے کوہستان، شانگلہ،مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،مردان، چارسدہ،نوشہرہ، دیر،چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ اوراتوارکے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر،بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی ،بالائی اضلاع میں لینڈسلائینڈنگ اور پشاورمیں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ