پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اسے چیلنج کرتا ہوں، یہ سب جھوٹ ہے۔
تیمور جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ان واقعات کا مقصد پی ٹی آئی مِیں اختلافات پیدا کرنا ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی مشکل میں حالات سے گزر رہی ہے، تب بھی میں پارٹی کے ساتھ ہوں، وزارت چاہیے تھی نہ کچھ اور، موجودہ خیبر پختونخوا حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ کروں گا۔
انہوں نے صوبے پر قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے تک قرضہ 359 ارب روپے تھا، پی ڈی ایم اور نگراں حکومت میں قرضوں میں 200 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ