ثاقب محمود نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے سے کیوں انکار کیا؟

لندن :انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر ثاقب محمود نے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کردیا،پچیس سالہ ثاقب محمود جنہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا، ثاقب محمود جو کائونٹی کرکٹ میں لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی پیشکش صرف اور صرف اس لئے مسترد کی ہے کیونکہ میں زیادہ سے زیادہ توجہ ریڈ بال کرکٹ پر دینا چاہتا ہوں اور جاری کائونٹی چیمپئن شپ میں اپنی کائونٹی لنکاشائر کیلئے
بہترین کھیل پیش کرکے خود کو مستند ٹیسٹ کرکٹر ثابت کرنا چاہتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ مجھے آئی پی ایل کھیلنے کی پیش کش دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ہی ہو گئی تھی اور اس حوالے سے میں نے اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت کی تھی اور زیادہ تر کا خیال یہی تھا کہ مجھے کائونٹی کرکٹ میں ریڈ بال کرکٹ پر ہی زیادہ توجہ مرکوز رکھنی چاہئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کائونٹی کرکٹ میں کھیلنے سے جو تجربہ حاصل ہوتا ہے وہ میرے خیال میں کسی بھی فرنچائز کرکٹ کو کھیلنے سے حاصل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں