جائز حقوق کےحصول کیلئَے فلسطین کے ساتھ ہیں،سعودی عرب

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے حائز حقوق اور دیرپا امن کیلئَے فلسطین کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا اور کہا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بھی فون پر بات کر کے اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا