آئی ایم ایف جائزہ مشن آج پاکستان پہنچے گا، مذاکراتی شیڈول تیار

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج رات پاکستان پہنچے گا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم سے مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔
عالمی مالیتی فنڈ آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 تا 18 مارچ ہوں گے۔ پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا دارومدار ان مذاکرات کی کامیابی پر منحصر ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن 14 تا 18 مارچ معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات کرے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، طارق سعید کا چھاپہ، تتر خیل ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز سمیت پورا عملہ معطل