qaumiawaz 2021 01 8e73b1a1 33ba 40d8 8012 f6fcab0782e6 chicken ians

جاپان: برڈ فلوپھیلاؤ،حکومت نے8 لاکھ سےزائدمرغیوں کومارنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(ٹوکیو):جاپان میں برڈ فلو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے 8 لاکھ سے زائد مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی صوبہ اباراکی میں 8 لاکھ 40 ہزارمرغیاں ہلاک کردی جائیں گی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا کہ جب ایک پولٹری فارم میں درجن سے زیادہ مرغیاں مردہ پائی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا شام شہر حلب پر فضائی حملہ ،38افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق اباراکی موسم سرما میں برڈ فلو کے معاملے میں 17 واں صوبہ بن گیا ہے۔

صوبائی شہرشیروسوٹو سے مرغیوں کو مارنے کے مشن پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ صوبہ ایباراکی نے پولٹری فارم سے تقریبا تین کلومیٹر کے دائرے کو ’کنٹینمنٹ زون‘ قرار دیا، جہاں مرغی اور انڈوں کا لانا ممنوع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن