48e98b1f 6816 4875 b06a f4dd934366df

جدہ ،سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل(ر)بلال اکبر کی گورنر مکہ مکرمہ سے ملاقات

ویب ڈیسک (جدہ) سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل(ر)بلال اکبر کی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔محفوظ اور صحت مند ماحول میں اس سال حج انتظامات کی ستائش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سڈنی حملے میں زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا

بلال اکبرکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیلئے پاکستان سے پروازیں جلد بحال ہوں گی،گورنر مکہ مکرمہ نے سفیر پاکستان کا اپنے دفتر میں خیر مقدم کیا ۔ملاقات کے دوران سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، قیدیوں کی رہائی اور سعودی عرب سے پاکستان کے لیے پروازوں کی بحالی پر بات ہوئی ہے، گورنر مکہ کو پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیساکھی میلہ :بھارت سے 3ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے