گوگل ارتھ سائیکل چور گرفتار

جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ: گوگل ارتھ کے زریعے سائیکل چور گرفتار

ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، گوگل ارتھ کے ذریعے بڑا سائیکل چور پولیس کے ہاتھ آگیا۔

انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں گوگل ارتھ کے ذریعے لی گئی تصویر کی مدد سے سائیکل چور کو گرفتار کرلیا گیا، تصویر میں گھر کے صحن میں سینکڑوں سائیکلیں دکھائی دے رہی ہیں، پولیس نے چھاپہ مار کر سینکڑوں سائیکلیں برآمد کر لیں اور مکان مالک کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

یہ بھی پڑھیں: روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے: کریملن

اس سے قبل گھر کے صحن میں سائیکلوں کے ڈھیر پر کسی نے نوٹس نہیں لیا، آکسفورڈ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، سائیکلوں کے اصل مالکان کی تلاش میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

پڑوسی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے چور کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور گوگل ارتھ کی مدد سے گھر کے صحن کی تصویر حاصل کی، ملزم اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے۔