جرمانہ کے صدمہ دودھ فروش

جرمانہ کے صدمہ سے بیہوش ہونیوالا دودھ فروش چل بسا

لوئردیر انتظامیہ کا جرمانہ برداشت نہ کر نے والے عمررسیدہ دودھ فروش شاہی ملک عرف تاوانی ماما صدمے کیوجہ سے انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق اوچ شرقی کے عمر رسیدہ دودھ فروش دکاندار شاہی ملک ماما مالی حالت کی کمزوری کیوجہ سے گزر بسر مشکل سے جاری تھی کہ اس دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ آفس کی طرف سے اوچ بازار میں کئی دکانداروں کو دوددھ میں ملاوٹ وغیرہ پر دس دس ہزار روپے تک جر مانہ کیا گیا جن میں غریب دودھ فروش شاہی ملک بھی شامل تھا کمزور مالی پوزیشن کیوجہ سے مقامی افراد نے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر سے جرمانے کی رقم کم کر نے کی استدعا کی جس کو کم کر کے پانچ ہزار روپے کردیا گیا لیکن پھر بھی شاہی ملک کے پاس رقم کا بندوبست نہیں ہو سکا جس کے لیے اس نے قرضہ لیا لیکن شاہی ملک صدمے سے دوچار تھا جس کی وجہ سے اسے فالج کا اٹیک ہوا اورساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے سے غریب دوکاندار کو چندہ کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چند دن علاج کے بعد وہ چل بسے مقامی علاقے کے تمام سیاسی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ کی آئے روز دکانداروں کو ناقابل برداشت جرمانوں کے ذریعے تنگ کر نے کی پر زور مذمت کرتے ہو ئے شاہی ملک ماما کے موت کے ذمہ دار ٹھرایا ہے ۔ شاہی ملک کے دو معصوم بچے ہیں اور گھر کا واحد سہارا تھا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری