مین آف دی ائیر

جسٹس اطہر امن اللہ سال 2021ء کے ‘مین آف دی ایئر’ قرار

سینٹر فار گورننس ریسرچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ کو لاپتہ افراد سے متعلق جرأت مندانہ مؤقف رکھنے پر سال 2021 کا ’مین آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فارگورننس ریسرچ پاکستان کے ڈائریکٹر طارق کھوسہ نے سال 2021 کے لیے بہترین قرار دئیے جانے والے افراد کی رپورٹ جاری کردی۔ سینٹر فار گورننس ریسرچ پاکستان نے اپنے رپورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کو 2021 کا مین آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ سینٹر فار گورننس کی جانب سے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو لاپتہ افراد کے معاملے پر جرآت مندانہ مؤقف اپنانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے راشد المکتوم اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا

طارق کھوسہ نے کہا کہ سینٹر فار گورننس ریسرچ (سی جی آر) چاہے گا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو پاکستان میں گڈ گورننس کے اولین ایجنڈے کے طور پر رکھا جائے۔ سی جی آر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی قومی سلامتی کو اقدامات اٹھانا چاہئیں۔ ریسرچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک