Screen Shot 2020 08 14 at 5.01.51 PM

جلد حالات مزید بہتر ہوجائیں گے وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب تھا۔ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا تھا۔ ہم اس خواب کی تعبیر کے سفر پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پسماندہ طبقات کو نقد امداد کے ذریعے کورونا کے معاشی اثرات سے بچایا۔ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے کورونا کو روکنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری معیشت بہتر اور کورونا کیسز کم ہورہے ہیں۔ ابھی ہم کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیتے۔ کورونا سے بچاوَ کیلئے اب بھی احتیاط ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا قوم نے حکومت کے پہلے 2 سال مشکل میں گزارے۔ اب ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے۔ لوگوں کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہتر ہورہی ہے۔ ہم نے تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں دیں۔ کاروبار میں آسانی سے معیشت بہتر اور غربت میں کمی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلد حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ ماضی کی حکومتوں نے مہنگی بجلی کے معاہدے کررکھے تھے۔ مہنگی بجلی کے باعث گردشی قرضوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ آئی پی پیز سے کم لاگت کی بجلی کامعاہدہ ہوگیا ہے۔ بجلی کی پیداواری قیمت کم ہوجائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کا احساس ہے۔ ہم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔