l 360967 093209 updates 4

جلسہ جلوس ہر کسی کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن اپنا یہ شوق بھی پورا کرے،کامران بنگش

ویب ڈیسک(پشاور)پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے معاون خصوصی کامران بنگش کا موقف سامنے آ گیا ،معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہویت پسند پارٹی ہے اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ جلوس ہر کسی کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن اپنا یہ شوق بھی پورا کرے۔ حکومت نے تحریری اجازت نامہ جاری کرکے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ہے ۔غیر فطری اتحاد کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے : کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو کوئی این آر او نہیںدینے والے۔ان کے بنائے گئے قوانین پر ان کا احتساب ہورہا ہے ْ۔اپوزیشن پختونخوا اور پنجاب میں حکومتی کارکردگی دیکھ کر بوکلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دیگر موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ہے ۔ 2023 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے