جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی

جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے 27 کلومیٹر کا اقتدار بچانے کیلئے حکمرانوں نے سارا ملک داؤ پر لگا دیا، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، لگ پتہ جائے گا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ پیغام میں سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہ اہے 27 کلومیٹر کا اقتدار بچانے کے لئے حکمرانوں نے سارے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، لگ پتہ جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

انہوں نےکہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹس 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے، 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے سارے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس، بجلی نایاب ہے، سٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹ سے نیچے ہے، گندم 4100 روپے من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا یہاں مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گورنر اور سپیکر میں پھڈا ہے، پیٹرولیم اور خارجہ میں پھڈا ہے، سابق اور موجودہ وزیر خزانہ میں پھڈا ہے ،ہر طرف پھڈا ہی پھڈا ہے، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، لگ پتہ جائے گا۔