قرار داد منظور

جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرار داد منظور

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر تشدد کے خلاف پاکستان کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کے حق میں 115ووٹ ڈالے گئے جبکہ بھارت سمیت 44رکن ممالک ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے پھیلائو کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔
اسلاموفوبیا ایک نرم اصطلا ح ہے جبکہ بات اب مسلم دشمنی تک پہنچ چکی ہے ،جس کی سرپرستی امریکہ،بھارت سمیت تمام مغربی ممالک کر رہے ہیں ۔
فرق صرف اتنا ہے کہ امریکہ ، بھارت اور فرانس کے حکمران سرعام اور کھل کر اسلام دشمنی پر عمل پیرا ہیں اور دیگر ممالک خفیہ طور پر اسلام دشمن گروپوں کی سر پرستی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی