ہندوئوں نے نماز جمعہ سے روک دیا

جنونی ہندوئوں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا

ویب ڈیسک : بھارتی ریاست ہریانہ میں جنونی ہندو ئوں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی جمعوں کی طرح اس بار بھی پولیس کی موجودگی کے باوجود ہریانہ کے گڑ گائوں میں انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

جنونی ہندوؤں نے پہلے تو جگہ کی کمی کا بہانہ بناتے ہوئے رات گئے ہی ٹرک میدان میں کھڑے کر دیئے اور بعد میں مشتعل ہجوم جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جمع ہوگئے۔ ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود 150 سے زائد نمازی جمع ہوگئے اور نماز ادا کرنی چاہی تاہم مشتعل ہجوم نے نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 6 شرپسندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم