CM kpk 2

جوسرکاری اہلکارڈیوٹی میں غفلت کریگاوہ سیدھا گھرجائےگا،وزیراعلی محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا بغیر پروٹوکول اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مردان اور ملاکنڈ کے مختلف علاقوں، ہسپتالوں ، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات تمام عملہ معطل،عملہ سڑک پر گاڑیوں کی چیکنک چھوڑ کر کمروں میں آرام کررہے تھے۔

دوسری جانب مردان میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار براہمی اور متعلقہ ٹی ایم او کو وارننگ جاری ،ناقص انتظامات اور صفائی کی ابتر صورت حال پر ایم ایس درگئی ہسپتال کو معطلکر دیا گیا جبکہ دیگر عملے کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ڈی ایچ او ملاکنڈ سے وزیراعلٰی نے وضاحت طلب کرلی۔

سخاکوٹ میں ٹریفک مینجمنٹ کی ابتر صورتحال پر انچارچ اور دیگر عملہ معطل کر دیا گیا۔

وزیر اعلی کی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گرمی میں نکل کر آیا ہے تو آپ کو بھی ڈیوٹی دینی ہوگی، آپ کو تنخواہ ڈیوٹی کی ملتی ہے۔
جو سرکاری اہلکار ڈیوٹی میں غفلت کریگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی وہ سیدھا گھر جائے گا ۔ سرکاری ادارے اور اہلکار عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائے
عوام کو سہولیات فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے، بہتر عوامی خدمات کی فراہمی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں،محکموں کو کارکردگی دکھانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے، چترال میں تین پرچے ملتوی