stat

جولائی تا اکتوبر کے تجارتی اعدادوشمار جاری ۔4ماہ میں درآمدات میں 0.79فیصد کمی

ویب ڈیسک(اسلا م آباد)ادارہ شماریات نے جولائی تا اکتوبر کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے ، ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 4 ماہ میں برآمدات میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 1.88فیصد کم ہوا ۔مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں درآمدات 0.79 فیصد کم ہوئیں ،اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 10.16 فیصد اضافہ ہوا ۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے


اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 3.07 فیصد اضافہ ہوا ،رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر برآمدات 7 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں ،اکتوبر 2020 میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں ۔جولائی تا اکتوبر درآمدات 15 ارب 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ

جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ ساڑھے 28 فیصد کم ہوا ۔اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 14.46 فیصد کم ہوا ۔