download 3 11

جہازمیں سیٹ نہ ملنے پراسدعمرسخت ناراض،عملے کی دوڑیں لگ گئی

ویب ڈیسک ( اسلام آباد) نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز میں اسد عمر کی سیٹ اچانک تبدیل کردی گئی جس پر وفاقی وزیر عملے سے سخت ناراض ہوگئے۔

نیو اسلام آباد انٹرنشینل ائیرپورٹ پر کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 309 کے لیے مختص طیارے میں اس وقت صورتحال تناؤ کا شکار ہوگئی جب وفاقی وزیر اسد عمر کراچی جانے کے لئے ہینڈ کیری ٹرالی بیگ کے ہمراہ طیارے میں پہنچے تو انکے لیے مختص سیٹ پر پرواز کا اسٹاف برجمان پایا گیا جب کہ وفاقی وزیر کو دوسری سیٹ کے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے برملا کہا کہ انہوں نے لیگ اسپیس والی سیٹ کا ٹکٹ خرید رکھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

وفاقی زیر اسد عمر عملے پر برہم ہوئے اور اسی وجہ سے پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہےکوئی فیور نہیں مانگا،پی آئی اے کے عملے نے کہا کہ آپ کا حق ہے ہم آپ کو سیٹ دیں گے
تاہم اسد عمر جہاز سے اتر گئے،پی آئی اے کا عملہ منتیں کرکے اسد عمر کو مناکر واپس جہاز میں لایا وفاقی وزیر نے پھر بھی سیٹ نمبر 13 سی پر بیٹھنے سے انکار کردیا ۔پی آئی اے عملے نے اسد عمر کو بلک ہیڈ کشادہ سیٹ نمبر 12 الاٹ کی ۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے،طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین بھی اسمبلی موجود تھے۔