جہانگیر ترین کی لا تعلقی

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کر دیا

 ویب ڈیسک: جہانگیر ترین نے دوران کارنر میٹنگ پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کر دیا۔ حال ہی میں جہانگیر ترین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہانگیر ترین کارنر میٹنگ میں موجود ہیں اور جب انہیں پی ٹی آئی کا مفلر پہننے کے لیے دیاجاتا ہے تو وہ انکار کر دیتے ہیں۔

عمران خان پی ٹی آئی کا مفلر ہر اس سیاسی رہنما کو پہناتے ہیں جو پی ٹی آئی کا حصہ بنتا ہے اور پارٹی کے مفلر کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔جہانگیر ترین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مخالفین کو ایک بار پھر باتیں کرنے کا موقع مل گیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف

سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر جہانگیر ترین بھی پی ٹی آئی سے تنگ آ چکے ہیں۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہاکہ میں نے 8 سال دن رات کرکے پی ٹی آئی میں محنت کی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے انہیں غلط اور فضول فیصلے سے نااہل کیا گیا، نااہلی کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

 دوران خطاب جہانگیر ترین نے کم سیٹوں کے باوجود پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بننے کا کریڈٹ خود کو دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ الیکشن ہوا پی ٹی آئی کامیاب ہوئی،لیکن کچھ سیٹں کم ہوئیں،پھر آپ سب کو پتہ ہے کہ جہاز چلا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

اْن کا کہنا تھاکہ ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھیں،اللہ نے کرم کیا اورہماری حکومت بن گئی۔جہانگیر ترین نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد انہیں باقاعدہ سازش کے تحت عمران خان سے الگ کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف سازش کرنے والوں کو معلوم تھا کہ یہ ہمارے لیے خطرہ ہے۔