جیسے جیسے لانگ مارچ نزدیک آرہا ہے، رانا ثنا اللہ کا بلڈ پریشر کم ہو رہا ہے

ویب ڈیسک :معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیفنے لانگ مارچ کے حوالے سے وڈیو پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے کارکن اور عوام لانگ مارچ کا استقبال راولپنڈی میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے لانگ مارچ نزدیک آرہا ہے، رانا ثنا اللہ کا بلڈ پریشر کم ہو رہا ہے۔ تشدد، دھونس، طاقت کا استعمال رانا ثنا اللہ کی صحت کے لیے اچھا نہیں۔ جو حربہ کارکنوں کیخلاف استعمال ہوا، جوابی کارروائی اس سے بڑھ کر ہو گی۔ عوام کو پرامن احتجاج کا بنیادی حق استعمال کرنے دیا جائے۔عوامی طاقت سے جاری لانگ مارچ کرپشن کے قلعوں کو پاش پاش کر دے گا۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس