شہریار منور حادثے نے نمازی بنادیا

حادثے نے 5 وقت کا نمازی بنا دیا، شہریار منور

پاکستانی اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ خطرناک روڈ حادثے نے انہیں پانچ وقت نماز کا پابند بنادیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا لیکن حادثے کے بعد میں پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے لگا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

شہریار منور کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا، میرا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا جس کے بعد میں نے یوگا کرنا شروع کردیا اور ساتھ ہی روحانیت پر توجہ دی ۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ برس شہریار منور بائیک پر شمالی علاقہ جات گھومنے گئے تھے، گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں اداکار کا بازو ٹوٹ گیا تھا اور وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے