علی امین گنڈاپور

حالیہ انتخابات نےمخلص اورمفادپرستوں کی شناخت کرادی، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص اور مفاد پرستوں کی شناخت کرا دی۔ سب سے بڑھ کر ان انتخابات میں 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں۔
نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی ایسی ٹیم منتخب کی تھی جو کامیاب رہی اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا اور کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے اور صوبے کو درپیش تمام مسائل حل کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے۔ صوبے میں قیام امن، صحت کارڈ بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کرینگے کہ صوبہ کو جتنے بھی مسائل ہیں سب کا حل نکالا جائَے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 18 فلسطینی شہید