سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کا 9 مئی سے آغاز

ویب ڈیسک: سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن9 مئی سے شروع ہو گا۔ حج آپریشن باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت دس شہروں سے ہو گا۔
سرکاری حج سکیم کے تحت پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ اورپچاس فیصد مکہ مکرمہ جائیں گے۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
خواتین عازمین کےلئے عبایا لازمی ہے، خواتین کے عبایا پر پاکستانی پرچم سٹکر لگایا جائے گا۔
اس طرح پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی مانٹیرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سال وزارت مذہبی امور سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج کو ایک بڑا سوٹ کیس دیا جائےگا جس میں تیس کلو گرام کی گنجائش ہو گی۔
یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن9 مئی سے شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار