حجاج کرام کو 41 دنوں کی ادویات ساتھ لے جانے کی اجازت

ویب ڈیسک: امسال حج کےلئے جانے والے عازمین کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق امراض قلب ، بلڈ پریشر اور شوگرکے مریض اپنے ساتھ کم از کم 41 دن کی ادویات ساتھ لے کر جائیں گے اور ان دوائیوں کو عازم اپنی نگرانی میں حاجی کیمپ میں پیک کروائے گا۔
فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے جانے والے عازمین پر حجاز مقدس میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
گائیڈ لائنز کے مطابق تمام عازمین کے پاس حجاز مقدس میں قیام کے دوران کم ازکم دو ہزار سعودی ریال ذاتی اخراجات کےلئے ہونا لازمی ہے۔
حج کے دوران وفات کی صورت میں تدفین مکہ مکرمہ یامدینہ شریف میں ہی ہوگی اور میت کو واپس نہیں لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ حجاج کرام کو اب کی بار 41 دنوں کی ادویات ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی