54483367

حدود قبرستان کے تنازعہ پر دو دیہات کے مابین فائرنگ، چھ افراد زحمی

ویب ڈیسک (چارسدہ): تھانہ بٹگرام کے حدود قبرستان تنازعہ پر دو دیہات کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شدید زحمی،زخمیوں میں چار راہگیر بھی شامل ہے،دامان کے رہائشی کی تدفین سے روکنے پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے،علاقہ عوام نے بٹگرام سردریاب روڈ تریفک کیلئے بند کر دی ہے،سفینہ وڑی قبرستان میں دامان کے رہائشی کی تدفین نہیں کرنے دیں گے، صوبائی وزیر قانون فضل شکورخان ،ڈی پی او چارسدہ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں،پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، دامان کے رہائشی کو قبرستان میں تدفین کرنے سے روک لیا گیا، پولیس اور عمائدین فریقین کے مابین مذاکرات میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی