562e892bcbba1

حلال فوڈ اتھارٹی پرسیل گودام سےلاکھوں روپےچوری کرنےکا الزام

ویب ڈیسک(بنوں) حلال فوڈ آتھارٹی پر سیل گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرنے کا الزام لگا ہے،سینئر سول جج کے فیصلے کے مطابق پولیس نے حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل گودام کھول دیا،آٹا اینڈ گھی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان سے گودام سیل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ

حلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے سیل گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کیا ہے،گودام سیل کیا تھا تو اس کے بعد دوبارہ آ ئے تھے اور گودام سے لاکھوں روپے کا مال چوری کیا تھا ہمارے پاس ویڈیوز بھی موجود ہیں عدالت کو ثبوت کے طور پر پیش کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

تاجروں نے ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ ہمارا لاکھوں روپے کا سامان حلال فوڈ اتھارٹی نے چوری کیا ہے۔