آئی ایم ایف ڈیل

حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر وضاحت دینا ہوگی، فواد چودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیراطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل کے حوالے سے مکمل وضاحت دینا ہو گی۔ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازع ہے۔ فوادچودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے۔
فوادچودھری نے کہا کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل کے حوالے سے مکمل وضاحت دینا ہو گی، موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازع ہے، ان حکمرانوں کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید