حکومتی اتحاد میں شمولیت، شہباز شریف پھر مولانا کے گھر جا پہنچے

ویب ڈیسک: انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ سیاسی اتحاد بنانے اور اس سے کابینہ کی تشکیل کے اہم مرحلہ پر ن لیگ کی نظریں مرکوز ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر گئَے اور انہیں حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف کی درخواست پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور جے یوآئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کیں۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم میں بھی شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کئے ہوئے تھَے۔
دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شمولیت کیلئَے جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس اہم نتکہ پر بھرپور غورو خوض کیا جائیگا۔
اجلاس کی صدرات جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس میں قومی انتخابات کے نتائج اور موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی