خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ

خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور (ویب ڈیسک) جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرانہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خدیجہ شاہ کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے کی۔
عدالت نے مکمل دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں17جولائی کوپیش کرنےکاحکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پی آئی اے نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق