3 7 2

خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے، ترجمان پاک بحریہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد )پاک بحریہ کے تحت ہونے والی کثیرالقومی بحری مشق امن کی میڈیا بریفنگ کا انعقادکیا گیا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے فلیٹ ہیڈکوارٹرز کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دی ۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بحری مشق امن میں تقریبا 45 ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ بحری مشق امن علاقائی ہم آہنگی، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور کثیرالجہتی خطرات کے خلاف متحدہ عزم کی مظہر ہے۔ بین الاقوامی بحری مشق امن معلومات کے تبادلے, باہمی اتفاق رائے اور مشترکہ بحری مفادات کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار