نادرا بھانڈا پھوڑ دیا

خفیہ شادی کرنے والوں کا نادرا نے بھانڈا پھوڑ دیا

ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے بیٹھے بیٹھے ان شوہر حضرات کے لئے مصیبت کھڑی کر دی ہے جوخفیہ طو رپر دوسری شادی کرکے اسے خفیہ رکھنے کا ہر ممکن جتن کرتے ہیں۔

اب نادرا نے فیملی ٹری معلوم کرنے کی جو گھر بیٹھے سہولت متعارف کرائی اس کو استعمال کرتے ہوئے خواتین اپنے شوہر کی دوسری شادی کا با آسانی سراغ لگا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

نادرا کی اس سہولت کے مطابق کوئی بھی شخص گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ اجرا8009پر بھیج کر اپنا فیملی ٹری معلوم کر سکتاہے ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

ایسے ہی خواتین اپنے شوہر کا کارڈنمبر بھیج کر بھی اپنی سوکن اگر موجود ہوتو اس کے بارے میںجان سکتی ہیں۔