تلوار

خواب میں تلوار کا ہلانا

ویب ڈیسک :سیدنا ابوسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے تلوار لہرائی تو اس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔اس کی تعبیر احد کی جنگ میں مسلمانوں کے شہید ہونے کی صورت میں سامنے آئی ۔

پھر دوبارہ میں نے اسے ہلایا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ اچھی شکل میں ہوگئی۔تو اس سے اللہ کی طرف سے مسلمانوں کو عطا ہونے والی فتح اور ان کی جمعیت کی مضبوطی مراد تھی۔”اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خواب میں تلوار ٹوٹنے سے مراد احد میں مسلمانوں کی شکست تھی۔اچھی چیز مشکل میں گھری نظر آئے تو فتح و اتحاد اور اتفاق کی علامت ہے ۔

امام ابن سیرین کہتے ہیں کہ عام آدمی اگر خواب میں تلوار دیکھے تو اس کے ہاں لڑکا ہوگا۔اللہ تعالیٰ اسے اقتدار دے گا اور وہ دشمن پر فتح پائے گا۔اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ تلوار بنا رہا ہے تو وہ طاقتور فصیح زبان اور اچھا کلام کرنے والا ہوگا۔

(سچے خوابوں کی سنہرے واقعات…صفحہ نمبر114تا 115)