m 1

خوشی دماغی کیفیت کا نام ہے۔ماورہ حسین

ویب ڈیسک(کراچی)ادکارہ ماورہ حسین نے خوشی کی بہترین تشریح کی ہے،ماورہ حسین کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک سنجیدہ اداکارہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، ماورہ حسین کی جانب سے ہر نئی پوسٹ کا مداح انتظار کرتے ہیں جبکہ ادکارہ اپنے مداحوں کو ہر ہفتے باقاعدگی سے جمعۃالمبارک کی مبارکباد بھی دیتی ہیں ۔

ماورہ حسین کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔
ماورہ حسین نے مداحوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’خوشی دماغی کیفیت کا نام ہے۔‘
اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں اللّٰہ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔انکی اس پوسٹ پر اب تک ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوبصورت، سمجھ دار اور با صلاحیت اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تصویر پر اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا تھا۔