زیب پیرامیڈیکل کالج

داخلوں میں گھپلے،زیب پیرامیڈیکل کالج سٹاف کاکھاتہ کھل گیا

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں اور انتظامی افسران کیخلاف تحقیقات کے بعد محکمہ انٹی کرپشن نے بدعنوانی کے سنگین الزامات پر ذوالفقار علی بھٹو پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور کے پرنسپل اور متعلقہ سٹاف کیخلاف بھی کھاتہ کھول دیا ہے اس سلسلے میں داخلہ رسیدیں اور بینک ریکارڈ سمیت تمام اخراجات کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی اس حوالہ سے گذشتہ روز محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے زیب پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ دوران پور پشاور کے پرنسپل کو بھجوائے گئے
مراسلہ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے سٹاف کی کرپشن کے حوالے سے ایک شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا گیا جس کیلئے تعلیمی سال2021.22اور تعلیمی سال2023 کے ڈپلومہ کورس کیلئے داخلوں کا ریکارڈ، جنرل میرٹ لسٹ، شارٹ لسٹ اور سلیکشن کمیٹی ممبران کی تفصیل، میڈیکل فیکلٹی کی رجسٹریشن لسٹ، تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں، طلبہ کی جانب سے بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم کے چالان، خزانہ میں جمع کرائی گئی ٹیوشن اور داخلہ فیسوں کے چالان، اکائونٹ جنرل آفس سے منظور شدہ چیک، طلبہ سے آمد ن کی مد میں بینکوں میں جمع کرائے گئے
سالانہ فنڈز، کالج کی گاڑیوں، تیل اور مرمت کے اخراجات اور پرنسپل کے زیر استعمال گاڑیوں کی مکمل تفصیل، ڈپلومہ کورسز کیلئے پراسپکٹس اور پبلشر ادارہ کی مکمل تفصیل انوسٹی گیشن افسرکو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈپلومہ کورس سیشن2022.23کے دوران جعلی دستاویزات کے ساتھ داخلہ لینے والے12طلبہ کا تمام ریکارڈ بھی فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران