دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پولنگ کیمپس ویران

ویب ڈیسک: ملک بھر میں صبح 8 بجے سے پولنگ جاری ہے، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 12 بجے تک لوگ بہت کم تعداد میں باہر نکلے۔
ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر کے مطابق آج پولنگ کے دن پہلے تین گھنٹوں کے دوران ووٹر ٹرن آوٹ پانچ فیصد تک رہا۔
ذرائع نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی۔
F8 مرکز میں موجود اسلام آباد کے سب سے بڑے پولنگ سٹیشن پر مردوں کے پولنگ سٹیشن پر تعینات اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک اس پولنگ سٹیشن پر ایک سو سے بھی کم ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے آئے ہیں۔
دوسری طرف دارالحکومت اسلام آباد کے چار سیکٹرز جی سیون، جی ایٹ، جی نائن، اور جی ٹین میں ووٹرز کی گہما گہمی رہی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل