Dengue cases increase

دانش آباد میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ،شہری پریشان

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے با عث شہری پریشان ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک علاقے میں اسپرے تک نہیں کروایا ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دانش آباد کے ہر دوسرے گھر میں ڈینگی وائرس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں طبی ٹیمیں بھیجی ہیں اور اسپرے بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

فوکل پرسن نے بتایا کہ جہاں سےڈینگی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں وہاں ٹیمیں بھیج دیتے ہیں، دانش آباد میں بھی مرحلہ وار اسپرے کریں گے۔