درآمد پھل سبزیوں اور دیگر خوراکی اشیاء کیلئے فومیگیشن لازمی قرار

ویب ڈیسک: افغانستان اور وسطی ایشیاء ممالک سے درآمد کی جانے والے پھل سبزیوں اور دیگر خوراکی اشیاء کے لئے فومیگیشن لازمی قرار دیا گیا ہے ، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا وزارت نے 30 اشیاء کے لئے فومیگیشن کو لازمی قرار دیا ہے، طورخم ؛ غلام خان؛ خرلاچی انگور اڈہ اور چمن سرحدی گزرگاہوں کے لئے فومیگیشن کی ہدایات جاری کر دیں درآمدی خوراکی اشیاء کیلئے فومیگیشن شرط کے خلاف ا مپورٹرز اور ڈرائیورز نے احتجاج کیا ہے اور لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا تاجروں کا موقف ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر پلانٹ پروٹیکشن عملہ تعینات ہے اور نہ فومیگیشن سہولت میسر ہے۔
جس کے باعث پالیسی پر عمل درآمد ناممکن ہے۔ حکومتی پالیسی کے باعث درآمد کی جانے والی درجنوں گاڑیوں پر مشتمل تازہ پھل اور سبزیاں خراب ہورہی ہیں۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پہلے فومیگیشن سہولیات فراہم کرے بعد میں پالیسی پر عمل درآمد کروائے۔ اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ طورخم کے انچارج عمر فاروق اور معاذ نے گاڑیوں کی کلیئرنس نہ ہونے اور کلئیرنگ ایجنٹس کے احتجاج پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ 11 ستمبر کو پی پی ڈی کے ڈی جی نے باقاعدہ طور پر تمام بارڈر پر فروٹ اور سبزی امپورٹ بارے آگاہی و خبرداری لیٹر جاری کیا کہ 18 ستمبر سے مذکورہ پالیسی نافذ عمل ہوگی جس پر ہم نے ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی کو لیٹر و مراسلہ بھیج دیا کہ ہمارے پاس طورخم بارڈر پر کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں جس پر تاحال کوئی جواب نہیں آیا انکا کہنا تھا کہ ہم ڈی جی حکم کے منتظر ہیں طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے مجیب شینواری، شاہ جہان، خاریج خان ،دولت شاہ و دیگر نے کہا کہ طورخم بارڈر پر 2018 سے پی پی ڈی کا اختیار کسٹم کے ساتھ ہے
کیونکہ وہ سہولیات طورخم بارڈر پر میسر نہیں جو اب فریش فروٹ اور سبزی کی گاڑیوں پر لاگو کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا طورخم میں رہائش و آفس کی جگہ نہیں یہاں پر گاڑیوں کی فوموگیشن سپرے کیسے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ باقاعدہ طور پر ہائی کورٹ میں پی پی ڈی کی اس پالیسی کے خلاف کیس دائر کریںگے

مزید پڑھیں:  چودھری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل