دریائے جیندی میں طغیانی

دریائے جیندی میں طغیانی، سیلابی پانی گھروں میں داخل

ویب ڈیسک : چارسدہ میں بھی مون سون شدید بارشوں سے دریائے جیندی میں طغیانی سے سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، شابڑہ اور پڑانگ کے مختلف علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہو گئے، تنگی میں خوڑ اور تُرنگزئی، اُتمانزئی میں بھی برساتی نالے بھر گئے، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو بروقت حفاظتی تدابیر اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا اور انہوں نے اپنیمدد آ پ کے تحت پانی نکالنے کی کوشش کی تاہم گھریلو اشیاء کے علاوہ فصلوں کوشدید نقصان پہنچا، علاقہ مکینوں نے بر وقت امدادی ٹیمیں نہ بھیجنے اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتوں سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور این ڈی ایم اے نے الرٹ وارننگ بھی دی تھی مگر چارسدہ میں اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  قرضوں ختم کرتے ہوئے ہمیں اختراعی ٹیکس پالیسی لانا ہوگی، شہباز شریف