Untitled 1 595

دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل کردی گئی

ویب ڈیسک (پشاور):لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے دونوں مکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایوارڈ کا اعلان کردیا، دونوں گھروں کے مالکان کے اعتراضات مسترد کردیے گئے تھے، دونوں مکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل کردی گئی ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا گھر پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے، ایک وقت تھا کہ یہ علاقہ رہائشی ہوتا تھا لیکن اب یہ ایک کاروباری مرکز بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر 1922ء کو اسی گھر میں پیدا ہوئےتھے لیکن 1930ء میں وہ اپنا آبائی گھر چھوڑ کر بھارت کے شہر ممبئی چلے گئے تھے جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، ممبئی منتقل ہونے کے بعد دلیپ کمار نے 1988ء میں اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا جبکہ سال 1997ء میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

دوسری جانب 2013ء میں بھارتی اداکار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا، کپور حویلی پشاور کے علاقے دلگران میں واقع ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد نامور سُپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اسی حویلی میں پیدا ہوئی تھی۔