moulana fazal ur rehman makes an appeal to afghan taliban 1547582647 9033

دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ایک ڈرامہ ہے،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اپوزیشن کی وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا حصہ نہ بننے کی تجویز پر مشاورت کی گئی
تجویز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی تجویز سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی اکثریت نے اتفاق کیا۔کچھ اپوزیشن جماعتوں نے تجویز دی کہ ایوان میں کل جایا جائے مگر بھرپور احتجاج اور شور شرابہ کرکے واک آؤٹ کیاجائے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

مولانا نے آصف زرداری اور نواز شریف کے سامنے بھی تجویز پیش کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے تجویز میں کہا کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو لینے دیں ہمیں اس کا حصہ نہیں بننا چاہیئےوزیراعظم اپنے ممبران کا اعتماد کھوچکے ہیں اب اکثریت خود ثابت کریں اپوزیشن بائیکاٹ کرے گی تو امکان ہے کہ پی ٹی آئی کے بھی کچھ ارکان ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

مولانا نے کہا کہ ایک دفعہ جب وزیراعظم اعتماد کھوچکے تو اب دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ایک ڈرامہ ہی ہے۔