پارٹی برسراقتدار

دوسروں پر انحصار کے بغیر ایک پارٹی برسراقتدار آنی چاہئے، نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر کہا
کہ دوسروں پر انحصار کے بغیر ایک پارٹی برسر اقتدار آنی چاہئے۔
انہوں نے واضح کہا کہ الیکشن میں ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا بہت ضروری ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچےاور اپنا ووٹ کاسٹ کیا،
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور عون چودھری بھی موجود تھے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ
الیکشن میں ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کا دوسروں پر دارومدار نہ ہو۔
نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں،
ملک سے بدتمیزی، گالم گلوچ کے کلچر کے خاتمے کیلئے ووٹ دیں۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ مریم نے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا،
پارٹی میں شہباز شریف کی بھی بہت خدمات ہیں، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں،
حمزہ اور مریم جیسے بچوں نے جیلیں کاٹیں، یہ دن ہم قربانیاں دیکر دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات