دوسری بیوی لانے والا شخص قتل

دوسری بیوی کو لانے کیلئے جانے والا شخص قتل

پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤ ن کے رہا ئشی کی گولیوں سے چھلنی نعش بڈھ بیر کے علا قے باڑہ خوڑ کینال روڈ سے بر آمد کرلی گئی۔ مقتول دوسری بیوی کو میکے سے لانے کیلئے شبقدر جانے کیلئے نکلا تھا جبکہ اگلی صبح اس کی قتل شدہ نعش ملی ہے۔ گزشتہ روز مدعی علی اکبر ولد محمد انور سکنہ شاہین مسلم ٹاؤ ن محلہ آ فریدی آ باد پھندو روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بڈ ھ بیر پولیس کو بتایا کہ نعش خان افضل ولد محمد انو ر عمر 34سال سکنہ آفر یدی آباد کی ہے جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے قتل کیا ہے۔ مدعی نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ اس کے بھائی مقتول خان افضل نے دو شادیاں کررکھی تھیں اور گزشتہ سہ پہر گھر سے نکلتے ہو ئے بتایا کہ وہ دوسری بیوی کو لانے کیلئے شبقدر جا رہاہے تاہم اگلی صبح اس کی گو لیو ں سے چھلنی نعش بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ