دوہرے قتل کیس میں افعان شہری کو دوبار سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک :ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور آفتاب اقبال نے دوہرے قتل کیس میں نامزد افغان شہری کو جرم ثابت ہونے پر دوبار سزائے موت اور4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم تاج محمد عرف تاجو ساکن افغانستان حال موسی زئی پشاورپر الزام تھا کہ اس نے 2019 میں گھریلو ناچاقی پر دو افراد سبحان گل اور رسول خان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں قتل اور اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
بعد ازاں ملزم کو گرفتار کرکے مکمل چالان عدالت میں جمع کی گئی جبکہ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں دوبار سزائے موت ، اقدام قتل اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ سال قید جبکہ مجموعی طور پر چار لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنادی۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا