239869 6637008 updates

دپیکا پڈوکون پورا گھرانہ سمیت کورونا میں مبتلا ہوگئیں

ویب ڈیسک(ممبئی) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کاپوراگھرانہ کوروناوائرس کا شکارہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھارت کےسابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اوردپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کورونا وائرس کے باعث بنگلورکےہسپتال میں داخل کیےگئےتھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اوربہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ذرائع نےبتایاہےکہ خوددپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہےاوروہ بنگلورمیں اپنی والدہ کےگھرپرہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کی صحت کےحوالےسےمزید تفصیلات سامنےنہیں آئی ہیں جب کہ ان کےشوہراداکاررنویرسنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

دوسری جانب دپیکا کےوالد پرکاش پڈوکون کےایک قریبی دوست نےمیڈیا کوبتایا ہےکہ پرکاش کی حالت بہتر ہےاورانہیں 2 سے 3 دن میں گھرمنتقل کیاجاسکتا ہے۔