دھمکیوں کے بغیرحکومت عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت دیے:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ‘ہیومن رائٹس واچ’ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے ‘ہیومن رائٹس واچ‘ کی ایشیاء کے لیے ایسویسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر تشدد پر مبنی تصادم کے لیے اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں: تھرڈ امپائر کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

انکا مزید کہنہ تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کریں ،حکومت اور اپوزیشن اپنے ورکرز کو کہیں کہ اشتعال یا کسی مجرمانہ اقدامات سے ووٹ کو مجروح نہ کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔