دھند برقرار، ملک بھر میں فلائِٹ آپریشن متاثر، موٹر ویز بند

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری شدید دھند کی وجہ سے فلائیٹ آپریشن متاثر رہا اور 12 پروازیں نہ اڑ سکیں۔ ان میں دبئی تا اسلام آباد پرواز پی کے 234 اور پی کے 112 نے لاہور میں لینڈنگ کی ہے۔ ابوظہبی سے اسلام آباد کے لیے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
دھند کے باعث فلائِٹ آپریشن متاثر ہونے سے اسلام آباد سے کوئٹہ، کراچی سے ملتان، ابو ظہبی سے پشاور جبکہ مسقط سے پشاور آنے اور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار